پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سخت اقدام کے بعد آئی سی سی کے متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینجر اور ٹیم کے کپتان سے معافی مانگ لی ہے۔
متنازع امپائر اینڈی پائی کرافٹ نے انڈیا پاکستان کے میچ میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں کو مصافحہ کرنے سے منع کیا تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اینڈی پائی کرافٹ کے اس عمل پر سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا
اینڈی پائی کرافٹ نے 14 ستمبر کے واقعے کو مس کمیونیکیشن کا نتیجہ قرار دے کر معافی مانگ لی۔
آئی سی سی نے 14 ستمبر کو میچ کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی انکوائری پر آمادگی کا اظہار کر دیا۔
خیال رہے کہ ایشیا کپ میں میچ ریفری کے تبدیلی کے معاملے پر ڈیڈ لاک میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم پی سی بی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد یو اے ای کے خلاف میچ کھیلے گی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








