اللہ کا شکر ہے پاکستان سرخرو ہوا، امپائر کی معافی پر محسن نقوی کا ردعمل

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو قومی میڈیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے پاکستان سرخرو ہوا، قوم کی توقع کے مطابق اللہ نے عزت دی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک بھارت میچ کے دوران اپنی غلطی پر امپائر کی جانب سے معافی مانگنے کے بعد اپنے بیان میں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے اس معاملے کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے، کیونکہ کرکٹ اور سیاست ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

ادھر سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اینڈی پائی کرافٹ کے کردار پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بھارت کے پسندیدہ امپائر ہیں اور اکثر انہی کے میچوں میں تعینات ہوتے ہیں۔

رمیز کے مطابق اس صورتحال نے شفافیت پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے بھی امپائر کی معافی کے بعد تنازع ختم ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے معافی قبول کرکے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کیا۔

Related Posts