پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ٹرولنگ کی زد میں آگئیں۔ حرا مانی نےعلی سیٹھی اور شے گل کا مشہور ترین گانا پسوڑی گایا، جس پرانہیں سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
اداکارہ حرامانی نے اسٹیج پر جب کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا مشہور ترین میوزیکل ٹریک پسوڑی گایا تو اداکارہ پر جہاں صارفین نے تنقید کی وہیں ٹی وی ہوسٹ متھیرا نے بھی سوال اٹھا لیا۔

ویڈیو پر ٹی وی میزبان نے متھیرا نے سوال پوچھتے ہوئے کہا کہ کیا یہ اصل گلوکاروں کے ساتھ ناانصافی نہیں کہ انہیں پرفارمنس کے لیے بلانے کے بجائے کوئی اور ان کے ہٹ گانے کو گائے؟
متھیرا کے تبصرے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا صارفین نے بھی خوب تبصرے کیے، ایک صارف نے لکھا کہ انڈین سنگرز کتنا مزاق بنا رہے ہونگے اس پرفارمنس کو دیکھ کر، ایک اور صارف نے لکھا کہ یہ گانا کیوں خراب کیا۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں









