انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا جبکہ اعجاز چوہدری اور یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو 10، 10 برس قید کی سزا سنا دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کے دو مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید، سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے دیگر ملزمان میں سینئر پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک اور صنم جاوید کو 5، 5 سال قید کی سزا سنائی۔
یاد رہے کہ چند روز قبل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) نے اپوزیشن لیڈر سینئر پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب، شبلی فراز سمیت دیگر افراد کو بھی 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سزائیں سنائی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








