معروف اداکارہ میرا پوڈ کاسٹ کے دوران نامناسب اور چبھتے ہوئے ذاتی سوالات پوچھنے پر ارشاد بھٹی کا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئیں، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا اپنی نئی فلم سائیکو کی تشہیر کیلئے ارشاد بھٹی کی پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئی تھیں، تاہم ارشاد بھٹی کے جاری کردہ ٹریلر سے پتہ چلتا ہے کہ میزبان نے ان سے ماضی کے معاشقوں اور ہسپتال بنانے کیلئے چندہ لینے کے اسکینڈل سمیت متعدد چبھتے ہوئے سوالات کیے۔
اداکارہ سنگیتا کا کہنا ہے کہ میں نے میرا اور سعود کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا ،
مجھے کچھ یاد نہیں ! میرا ۔۔
کیپٹن نوید اور عتیق الرحمان والا معاملہ ؟
” انشاءاللہ ” اگلی مرتبہ بتاؤں گی ! میرا 🤣
میرا انٹرویو ادھورا چھوڑ کر چلی گئی ۔۔ pic.twitter.com/ZtYBKoUpPv— AMJAD KHAN (@iAmjadKhann) April 19, 2026
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میرا بار بار معروف تجزیہ کار اور یوٹیوبر ارشاد بھٹی کو اپنی فلم کے متعلق بتانا چاہتی ہیں اور اشارہ دیتی ہیں کہ سوالات بدلیں، تاہم ارشاد بھٹی اپنی روش پر قائم رہتے ہیں اور اداکارہ کے ہمایوں سعید اور دیگر سے معاشقوں کا حوالہ دیتے ہیں۔
سوالات کا رخ مسلسل میرا کی ذاتی زندگی کی جانب رہنے پر اداکارہ مسکرا کر ارشاد بھٹی کا شکریہ ادا کرتی ہیں اور انٹرویو ادھورا چھوڑ کر رخصت ہوجاتی ہیں۔ یہ ٹریلر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے ارشاد بھٹی کو آڑے ہاتھون لے لیا اور ان کے رویے پر کھل کر تنقید بھی کی۔
تھوڑی اخلاقیات کا مظاہرہ ہی کر لیتے
میرا صاحبہ بہت آرام سے چلی گئیں دو ہاتھ لگا کر اٹھتیں تو اچھا ہوتا pic.twitter.com/pllEqL6a47— Saira Bano (@Saira_Banokhan) April 19, 2026
جی ڈی اے رہنما سائرہ بانو نے کہا کہ ارشاد بھٹی کو تھوڑی اخلاقیات کا مظاہرہ کرنا چاہئے تھا، میرا صاحبہ تو بہت آرام سے چلی گئیں، دو ہاتھ لگا کر اٹھتیں تو اچھا ہوتا۔ مبشر زیدی نے جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کے بائیکاٹ کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جیو کی انتظامیہ بھی ان کے خلاف ایکشن لے۔
جیو کے پروگرام رپورٹ کارڈ کے شرکاء کو ارشاد بھٹی کا بائیکاٹ کرنا چاہئے جیو کی انتظامیہ کو بھی ایکشن لینا چاہئے
— Mubashir Zaidi (@xadeejourno) April 19, 2026
معروف ٹاک شو میزبان اور صحافی کرن ناز نے کہا کہ مسخرہ مسخرہ ہی ہوتا ہے، مختلف پروگرامز میں خواتین کو فضول مذاق اور ذاتی حملوں سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے، آج پکڑا گیا۔
بھانڈ صرف بھانڈ ہوتا ہے۔ مختلف پروگرامز میں خواتین کو اپنی فضول مسخری اور ذاتی جملوں سے تنگ کرتا رہا، شکر ہے آج پکڑا گیا
— Kiran Naz (@kirannaz_KN) April 20, 2026
شمع جونیجو کا کہنا تھا کہ ارشاد بھٹی نے میرا کے ساتھ انٹرویو میں جو کیا، اسے ہراسگی کہا جاتا ہے۔ انہیں جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئے تھی۔
ارشاد بھٹی نے جو میرا کے ساتھ اس انٹرویو میں کیا ہے اُسے ہراسمنٹ کہتے ہیں۔ یہ واقعی میرا کا ظرف ہے کہ بڑے اخلاق سے وہ صرف اپنی فلم #Psycho ہی کا کہتی رہی اور شرافت سے انٹرویو چھوڑ کے چلی گئی۔
اُسے جواد احمد کی طرح اس کی چھترول کرنی چاہئیے تھی pic.twitter.com/V9ASj2mLd7— Dr Shama Junejo (@ShamaJunejo) April 19, 2026
سوشل میڈیا صارفین نے ارشاد بھٹی کو پوڈ کاسٹ ڈیلیٹ کرنے کا بھی مشورہ دیا۔ تاہم ارشاد بھٹی نے تاحال پوڈ کاسٹ ڈیلیٹ کرنے یا میرا کی جانب سے انٹرویو میں واپس آنے کے متعلق کوئی اشارہ نہیں دیا۔ سوشل میڈیا صارفین میں ارشاد بھٹی کے رویے سمیت ویڈیو کے دیگر عناصر پر بحث تاحال جاری ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








