دنیا بھر کے جمہوری ممالک میں عموما مدت صدارت برسوں پر مشتمل ہوتی ہے تاہم میکسیکو کے ایک صدر پیڈرو لاسکورین نے اس میدان میں ریکارڈ قائم کیا۔
العربیہ نے رپورٹ کیا ہے کہ وہ صدر کا منصب سنبھالنے کے صرف 45 منٹ بعد مستعفی ہو گئے اور ملک کی صدارت جنرل وکٹوریانو ہویرٹا کو پیش کر دی۔
وقائع کے مطابق 1910 سے 1920 کا زمانہ میکسیکو میں انقلابی دور کے طور پر جانا جاتا ہے۔ اس دوران ایک تاریخی پیش رفت دیکھی گئی جب فوجی آمر پورفیریو دیاز کی تقریبا 35 برس حکومت کے بعد ملک میں جدید میکسیکو کے خد و خال کی بنیاد رکھی۔

اس مشکل وقت میں ملک نے کئی انقلابات دیکھے جن کے نتیجے میں تقریبا بیس لاکھ افراد اپنی جانوں سے گئے۔
میکسیکو میں 9 فروری 1913 کی صبح ایک نئے آغاز کی ابتدا ہوئی۔ اس روز جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے اپنا اتحاد تبدیل کر کے صدر Francisco I. Madero کا تختہ الٹنے کا ارادہ کیا جو نومبر 1911 سے کرسی صدارت پر براجمان تھے۔
جنرل ہویرٹا نے امریکی اور جمرنی کی حمایت سے چند روز کے اندر مادیرو اور ان کی حکومت کے کئی افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری کے 24 گھنٹے کے اندر صدر ان کی حکومت کے افراد مستعفی ہونے پر آمادہ ہو گئے۔

اس دوران وزیر خارجہ کے منصب پر کام کرنے والے پیڈرو لاسکورین ان اہم ترین افراد میں سے تھے جنھوں نے مادیرو کو مستعفی ہونے پر قائل کیا۔
ملکی آئین کے مطابق نائب صدر ، اٹارنی جنرل ، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ جیسی شخصیات بالترتیب صدر کی جاں نشینی کی اہل ٹھہریں۔
اقتدار تک پہنچنے کی امید میں جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے نائب صدر اور اٹارنی جنرل کو مستعفی ہونے پر مجبور کر دیا۔ ساتھ ہی بعض قانونی ترامیم کے ذریعے وزیر خارجہ (پیڈرو لاسکورین) کو ملک کا نیا صدر مقرر کیا گیا۔

تاہم اقتدار تک جلد از جلد پہنچنے کی دھن میں جنرل ہویرٹا نے نئے صدر کو مجبور کر دیا کہ وہ جنرل ہویرٹا کو ملک کا وزیر داخلہ مقرر کر دیں۔ اس طرح لاسکورین کے مستعفی ہونے کی صورت میں ہویرٹا صدارت کی قطار میں سب سے آگے کھڑے ہوں گے۔
بعد ازاں لاسکورین کی حکمرانی صرف 45 منٹ کے عرصے جاری رہی اور وہ جنرل ہویرٹا کو صدارت پیش کرنے کے لیے خود مستعفی ہو گئے۔
اس طرح پیڈرو لاسکورین کی مدت صدارت کو تاریخ میں مختصر ترین صدارت عرصہ قرار دیا جاتا ہے۔

پیڈرو لاسکورین کی اس خدمت کی بدولت جنرل ہویرٹا نے انھیں اپنی حکومت میں منصب کی پیش کش کی تاہم لاسکورین نے اس کو مسترد کر دیا اور سیاسی زندگی سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔ لاسکورین نے اپنے سابقہ میدان یعنی وکالت میں واپسی کو ترجیح دی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








