ویڈیو دیکھئے: اسرائیلی یرغمالی نے رہائی کے وقت حماس جانبازوں کو بوسہ دے کر دنیا کو حیران، اسرائیل کو پریشان کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو عالمی میڈیا

حماس نے آج غزہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرکے ریڈ کراس کے حوالے کردیا جس کے دوران دنیا نے ایک حیران کن اور ناقابل یقین منظر دیکھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالی نے اسٹیج پر اپنے ساتھ کھڑے حماس جانبازوں کے ماتھے پر بوسہ دیا۔

رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں نے ہاتھ ہلا کر حماس کا شکریہ بھی ادا کیا۔ یرغمالی مکمل صحت مند لگ رہے تھے۔

اسرائیلی یرغمالی کا یہ عمل قید کے دوران حماس کے حسنِ سلوک اور انسانی ہمدردی کا عکاس ہے۔

قبل ازیں حماس کی قید سے رہائی پانی والی اسرائیلی یرغمالی خواتین نے بھی حماس کے حسن سلوک کی تعریف کی تھی۔

اسرائیلی یرغمالیوں نے کہا تھا کہ انھیں کھانے پینے، ادویہ اور علاج معالجے کی مکمل سہولت فراہم کی گئی تھی، جس پر آج بھی دنیا حیران ہے کہ حالت جنگ میں حماس نے ان قیدیوں کو کیسے اس قدر حفاظت سے رکھا۔

Related Posts