آرمی چیف سے جرمن فوج کے سربراہ کی ملاقات، خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک جرمن عسکری سربراہوں کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی۔

دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک جرمن عسکری قیادت نے تمام شعبوں میں دو طرفہ بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

خانہ کعبہ کو آب زم زم اور عرق گلاب سے غسل دے دیا گیا

لیفٹیننٹ جنرل الفوناس نے خطے میں قیام امن کے لیے اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

Related Posts