مکہ مکرمہ: مسجد الحرام میں کعبتہ اللہ شریف کوغسل دے دیا گیا، روح پرور تقریب کئی گھنٹے جاری رہی۔ غسل کعبہ کی پُر وقارتقریب کا آغاز نماز فجر کے بعد ہوا۔
حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔
مشاهد مباشرة من الحرم المكي قبل لحظات من بدء غسيل الكعبة المشرفة. #قناة_القرآن_الكريم pic.twitter.com/k76Siblw5M
— قناة القرآن الكريم (@qurantvsa) August 2, 2023
بیت اللہ کی اندرونی دیواروں کو اور فرش کو غسل دینے کے لیے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ غسل کعبہ کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخوز کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔
جامعہ عثمانیہ شیرشاہ میں سانحہ باجوڑ کے شہداء کیلئے قرآن خوانی
غسل کعبہ کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔ خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں آئمہ کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








