ڈرامہ سیریل ’میرے ہمسفر ‘ 4 ملکوں میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستانی ڈرامہ، میرے ہمسفر 4 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
پاکستانی ڈرامہ، میرے ہمسفر 4 ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستانی ڈرامہ میرے ہمسفر 4 پڑوسی ممالک میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر نہ صرف پاکستان میں مقبول ہورہا ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اس کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

ڈرامے میں فرحان سعید اور ہانیہ عامر کی کیمسٹری کو بے حد پسند کیا جارہا ہے، حال ہی میں ڈرامے کی 30 ویں قسط نشر ہوئی، جسے دنیا بھر کے شائقین نے بے حد پسند کیا، یہ قسط نشر ہونے کے بعد پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔ جن میں بھارت، نیپال،بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں۔

Mere Humsafar Trending In Three Countries

Mere Humsafar Trending In Three Countries

Mere Humsafar Trending In Three Countries

Mere Humsafar Trending In Three Countries

میرے ہمسفر کو ہمایوں سعید اور شہزاد نصیب نے پروڈیوس کیا، ڈرامہ ہالا اور حمزہ کی منفرد کیمسٹری کی وجہ سے بے حد مقبول ہورہا ہے۔

ڈرامہ سیریل میرے ہمسفر میں ہانیہ عامر اور فرحان سعید کے علاوہ ثمینہ احمد، زویا ناصر، عامر قریشی، تارا محمود، صبا حمید، وسیم عباس، علی خان اور عمر شہزاد اہم کرداروں میں ہیں۔

Related Posts