ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا
ن لیگ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز ( ن ) کی جانب سے اسپیکر پنجاب اسمبلی کا الیکشن لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن نے درخواست میں نومنتخب اسپیکر سبطین خان سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست منصور عثمان اعوان کی وساطت سے دائر کی گئی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کے الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

یاسین ملک کو کچھ ہوا تو بھارتی حکومت ذمہ دار ہوگی، مشعال ملک کا نریندر مودی کو خط

ن لیگ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کے الیکشن میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کو کالعدم قرار دے اور عدالت اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب دوبارہ کروانے کا حکم دے۔

Related Posts