مائیکروسافٹ نے 25 سال بعد پاکستان میں اپنے آپریشنز بند کر دیے ہیں، جو کہ کمپنی کی پاکستان میں موجودگی کا اختتام ہے۔
جون 2000 میں قیام کے بعد، مائیکروسافٹ نے پاکستان میں ڈیجیٹل تعلیم، ٹیکنالوجی انفراسٹرکچر اور مقامی شراکت داریوں کے ذریعے نمایاں کردار ادا کیا۔
مائیکروسافٹ پاکستان کے بانی کنٹری مینیجر جواد رحمان نے اس بندش کو “یادگار سفر” قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک نوکری نہیں، بلکہ ایک مشن تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس سفر نے انہیں شکل دی اور آج وہ جو ہیں، اس میں اس کا بڑا ہاتھ ہے۔ مائیکروسافٹ کی بندش پاکستان میں عالمی کمپنیوں کیلئے ایک انتباہ ہے کہ ملک میں کاروباری ماحول میں بہتری کی ضرورت ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








