مشرق وسطیٰ کشیدگی، حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت پھر بڑھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

تیل کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات عالمی مارکیٹ پر ظاہر ہونے کے بعد پاکستان میں بھی مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں مزید 4روپے 66پیسے فی لیٹر اضافہ کیا۔ یہ اضافہ وزیرا عظم کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا۔ حکام نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے بجلی کے تیل کی قیمت 4روپے 66پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 433روپے 40پیسے فی لیٹر ہوگئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قیمت میں اضافے کا نفاذ فوری طور پر ہوگا۔

گزشتہ ہفتے بھی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت 70روپے 73 پیسے بڑھا دی تھی، تاہم وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں گزشتہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت اس وقت 321روپے 17 پیسے جبکہ ڈیزل کی 335روپے 86پیسے ہے۔

حکومت نے پیٹرول پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو فی لیٹر 95روپے 59پیسے پی ڈی سی کی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ڈیزل کیلئے پی ڈی سی کی رقم 203روپے 88پیسے مقرر کی گئی ہے۔

Related Posts