بجٹ کے بعد مزید کتنے لوگ خط غربت سے نیچے جائیں گے؟ مفتاح اسماعیل نے بتادیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مفتاح اسماعیل
(فوٹو: آن لائن)

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ بجٹ ملک میں مزید مہنگائی اور مزید غربت کا عندیہ دے رہا ہے۔ نواز شریف سے راستے اور سیاست جدا کرلی۔ میاں صاحب نے کبھی بلایا تو چائے پینے کیلئے ضرورجاؤں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان کے سیکریٹری جنرل مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نواز شریف میری پسندیدہ شخصیت ہیں لیکن اب میں ان کے ساتھ نہیں چل سکتا۔ ہمیں بجٹ میں حکومت کی بے حسی نظر آتی ہے۔

انہوں  نے کہا کہ ایک طرف عوام کو کہا جاتا ہے کہ ملک مشکل حالات کا شکار ہے، کمر کس لیں لیکن دوسری جانب حکومت اپنے اخراجات بے دریغ بڑھاتی نظر آتی ہے۔ ساری قربانی عوام کے حصے میں آرہی ہے، حکومت خود قربانی کیلئے تیار نہیں۔

سیکریٹری جنرل عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بجٹ کے بعد مزید ڈیڑھ کروڑ لوگ خطِ غربت سے نیچے چلے جائیں گے، بجٹ ملک میں مزید مہنگائی اور غربت کا عندیہ دے رہا ہے۔ عمران خان کو مخالفین کو جیل میں ڈالنے کا شوق تھا۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مجھے، رانا ثناء اللہ، احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو جیل میں ڈالا گیا۔ رانا ثناء اللہ پر منشیات کا جھوٹا کیس ڈالا گیا لیکن اس قسم کی سیاست بند کرنا ہوگی۔ مخالفین کو جیل میں ڈالنے کی روش بھی سیاست سے ختم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے 2 بار صرف پانچ پانچ ماہ کیلئے وزیر خزانہ بنایا گیا۔ دکانداروں پر ٹیکس لگانے سمیت دیگر وجوہات پر مجھے عہدے سے ہٹادیا گیا۔ میں پارٹی کے اندر رہ کر آواز اٹھا رہا تھا۔ میں نے کہا ملک صحیح نہیں چل رہا لیکن ملک صرف اشرافیہ کیلئے چلتا ہے۔

Related Posts