منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

تازہ ترین

تازہ ترین

منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
منال خان اور احسن محسن اکرام کی بات پکی، تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

پاکستانی اداکارہ منال خان اور احسن محسن اکرام نے باضابطہ طور پر منگنی کر لی ہے، بات پکی ہونے سے متعلق تصاویر شیئر کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے فنکار جوڑے کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل جلن کی اداکارہ منال خان نے فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر احسن محسن اکرام کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ محبت کیلئے آپ کو ہاں کہنا میری زندگی کا سب سے آسان فیصلہ تھا۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

بہت سی مشہورومعروف شخصیات نے فنکار جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد پیش کی جن میں زویا ناصر، صبور علی، کنزہ ہاشمی، صدف کنول اور آئمہ بیگ شامل ہیں۔ 

تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کو محبت بھری یہ تصاویر بالکل پسند نہیں آئیں جس پر انہوں نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو نکاح سے پہلے ہی شادی شدہ جوڑا بن چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، ماہرہ نے لورئیل کے پیج کو اَن فالو کردیا

Related Posts