دوہرے قتل کا معمہ حل، میاں بیوی کو مخبری کے شبے میں زندگی سے محروم کیا گیا۔پولیس

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا
کراچی، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو چوتھی منزل سے دھکا دیدیا

کراچی پولیس نے دوہرے قتل کا معمہ حل کر لیا جس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے میاں بیوی کو مخبری کے شبے میں زندگی سے محروم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک رہائشی فلیٹ سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد کیں جس کے تانے بانے دو ماہ قبل 19 مارچ کے پولیس مقابلے سے جا ملتے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق 19 مارچ کے روز اسی فلیٹ میں ایک پولیس مقابلہ ہوا جس کے دوران واحد عرف فوجی جلبانی نامی ملزم مارا گیا تھا جو پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

حکام کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 18 میں واقع فلیٹ سے ایک مرد اور خاتون کی لاش برآمد ہوئی جو آپس میں میاں بیوی تھے۔ واحد جلبانی متعدد جرائم میں ملزم نامزد تھا۔

واحد جلبانی نے ماضی میں ایڈیشنل ایس ایچ او انسپکٹر رحیم شاہ کو شہید کیا تھا۔ ملزم کے ساتھیوں کو شک تھا کہ مقتول میاں بیوی نے واحد جلبانی کی مخبری کی تھی۔

خاتون کی شناخت 40 سالہ فوزیہ اور مرد کی 30 سالہ جعفر کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر واحد جلبانی کی مخبری کے شبے میں ہی دونوں کو قتل کیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ صبح تقریباً 8 بجے 3 ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو اپارٹمنٹ کے داخلی راستے پر دیکھا جاسکتا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں چوکیدار ملزمان کو روکتا ہوا نظر آیا جو کچھ ہی دیر میں فلیٹ میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 3 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے میاں بیوی کو قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

Related Posts