ایمازون پرائم، مرزا پور کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ معمہ بن گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

مرزا پور
(فوٹو: ایمازون پرائم)

ایمازون پرائم پر مرزا پور کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی تاریخ معمہ بن گئی۔ مرزا پور کے آفیشل پیج سے جاری خاکے کے ساتھ ہی مداحوں کو تاریخ کا خود اندازہ لگانے کا کہا جارہا ہے۔

ایمازون پرائم ویڈیو اوریجنلز میں شامل مرزا پور کے تیسرے سیزن کا مداحوں کو بے صبری سے انتظار تھا۔ گزشتہ ماہ مرزاپور کے  مداحوں نے اداکار علی فضل کو گڈو بھیا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے دیکھا اور اب سیریز کی تاریخ کو معمہ بنا کر پیش کردیا گیا۔

مرزاپور کے آفیشل انسٹاگرام پیج سے ایک پوسٹر شیئر کیا گیا جس میں شو کے کلیدی کردار کارٹون کی صورت میں نظر آئے جس کے دوران کسی ایک کردار کی موت کا ڈرامہ رچایا گیا جس کے بعد علی فضل کے گڈو بھیا تخت پر قبضہ جماتے نظر آتے ہیں۔

خاکے میں شویٹا ترپاٹھی کو بطور گولو علی فضل کے ساتھ کھڑا دکھایا گیا جبکہ اس دوران منا، اکھنڈ آنند، ستیانند ترپاٹھی اور وجے ورما کے کردار بھی اسی خاکے میں نظر آتے ہیں۔ خاکے کے ساتھ کچھ ہدایات دے کر مداحوں سے ریلیز کی تاریخ پوچھ لی گئی۔

شو کے مداحوں نے اپنے اپنے طور پر مختلف اندازے لگائے کہ مرزا پور 3 کی ریلیز کی تاریخ کیا ہوسکتی ہے۔ متعدد نے اندازہ لگایا کہ مرزا پور کا تیسرا سیزن جولائی کے دوران آئے گا جو سال کا ساتواں مہینہ ہے۔ ایک مداح نے کہا کہ میں نے 2 اندازے لگائے ہیں۔

مداح نے کہا کہ ریلیز کی تاریخ 21 جولائی ہوسکتی ہے کیونکہ لوگ سات ہیں، گولیاں، اسلحہ اور قالین بھی موجود ہیں۔ کچھ نے اندازہ لگایا کہ ریلیز کی تاریخ 7 جولائی ہوسکتی ہے۔ ایک مداح نے کہا کہ نمبر پلیٹ پر 5 لکھا ہے، اس لیے تاریخ 5 جولائی ہوگی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by prime video IN (@primevideoin)

ایک اور مداح نے کہا کہ 7 قالین، 7 گولیاں، 7 بندوقیں اور 7 لوگ ہیں، اس لیے ریلیز کی تاریخ 7جولائی ہوگی۔ تاہم خود ایمازون پرائم کی جانب سے مرزاپور کے تیسرے سیزن کی ریلیز کی کوئی واضح تاریخ نہیں بتائی گئی جبکہ مداحوں کو اندازے لگانے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

 

Related Posts