بے بی رینڈئیر پر نیٹ فلکس سے 17 کروڑ ڈالرز ہرجانے کا مطالبہ

تازہ ترین

تازہ ترین

برطانوی خاتون نے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر 17 کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا ہے۔ خاتون نے دعویٰ کیا کہ نیٹ فلکس کی سیریز بے بی رینڈئیر میں مرکزی کردار کا پیچھا کرنے والی خاتون کا کردار ان سے متاثرہے۔

مدعی خاتون فیونا ہاروے نے خود کو حقیقی زندگی کی مارتھا ظاہر کرتے ہوئے کچھ انکشافات بھی کیے۔ خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کا کہنا ہے کہ بے بی رینڈئیر میں خاتون کو جسمانی و جذباتی طور پر پرتشدد خاتون دکھایا گیا ہے۔

بے بی رینڈئیر کی ابتدائی اقساط میں سیریز کی کہانی کو سچی کہانی پر مبنی قرار دیا گیا۔ مقدمے کے متن میں خاتون نے سیریز کو ٹیلی ویژن کی تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ قرار دیتے ہوئے تخلیق کار رچرڈ گیڈ کو لالچی قرار دیا۔

خاتون کا کہنا ہے کہ رچرڈ گیڈ نے شہرت کے لالچ اور ہوس کی وجہ سے جھوٹ بولا جو ناظرین کو راغب کرنے، زیادہ توجہ حاصل کرنے، پیسہ کمانے اور مدعیہ فیونا ہاروے کی زندگی تباہ کرنے کیلئے گھڑا گیا۔

ترجمان نیٹ فلکس نے اے ایف پی کو دئیے گئے بیان میں کہا کہ ہم بے بی رینڈئیر کے مقدمے میں بھرپور دفاع کریں گے اور رچرڈ گیڈ کے کہانی سنانے کے حق کو محفوظ بنائیں گے۔ خیال رہے کہ اپریل میں بے بی رینڈئیر کو ریلیز کیا گیا تھا۔

سات اقساط پر مشتمل بے بی رینڈئیر کی نیٹ فلکس سیریز مداحوں میں جلد ہی مقبول ہوگئی تھی۔ برطانوی خاتون کی جانب سے عائد الزامات ثابت ہوجانے کی صورت میں نیٹ فلکس کو 17کروڑ ڈالرز ادا کرنا ہوں گے۔

Related Posts