وزیر اعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی عہدے سے برطرف، گورنر نے دستخط کردیے

تازہ ترین

تازہ ترین

مشعال یوسفزئی
(فوٹو: آن لائن)

پشاور: خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی مشیر مشعال یوسفزئی کو عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے، گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے سمری پر دستخط کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور نے اپنی مشیر مشعال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو منظوری کیلئے بھجوائی تھی۔گورنر نے وزیر اعلیٰ کے فیصلے کی منظوری دے دی۔

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کی منظوری اور دستخط کے بعد سمری علی امین گنڈا پور حکومت کو واپس بھجوائی گئی۔ وزیر اعلیٰ اور گورنر کےپی کے کا یہ اقدام مشعال یوسفزئی کی جانب سے پارٹی کے مرکزی معاملات کے متعلق اعتراض کے بعد سامنے آیا۔

گزشتہ دنوں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق مشعال یوسفزئی نے بطور سینئر رہنما پی ٹی آئی پارٹی کے مرکزی معاملات میں مداخلت پر اعتراض کیا تھا۔ پارٹی کے ایک سینئر رہنما نے عمران خان کے کہنے پر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی مشعال کا پیغام بھیج دیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ مشعال یوسفزائی صوبے کی بجائے مرکز میں زیادہ رہتی تھیں، جس پر بانی پی ٹی آئی کو سینئر قیادت نے شکایات کیں۔ مشعال یوسفزئی پر ہرجگہ سابق خاتون بشریٰ بی بی کا نام استعمال کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا تھا۔

Related Posts