متحدہ عرب امارات: ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ابو ظہبی
(فوٹو: آن لائن)

متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا گیا کہ یہ واقعہ ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے بیلسٹک میزائل کو روکنے کے نتیجے میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق اماراتی حکام نے تصدیق کی ہے کہ ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں بیلسٹک میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔ ابو ظہبی میڈیا آفس کی جانب سے ایکس پر بیان جاری کردیا گیا۔

ایکس پر جاری بیان کے مطابق اماراتی فضائی دفاع نے میزائل حملے کو بروقت ناکام بنایا، تاہم گرنے والے ملبے نے علاقے میں نقصان پہنچایا اور پاکستانی شہری کی جان بھی لے لی۔ واضح رہے کہ ایران جنگ کے دوران حالیہ کشیدگی کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل ایک پاکستانی شہری دبئی میں جبکہ 2 ابوظہبی میں جاں بحق ہوئے تھے۔ اماراتی حکام نے عوام سے درخواست کی ہے کہ حملوں کے متعلق معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کریں، افواہیں اور غیر مصدقہ خبریں پھیلانے سے اجتناب کریں۔

Related Posts