اپ ڈیٹ: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سونے کی قیمت میں اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: ہم نیوز)

مشرق وسطیٰ میں جاری ایران تنازعے کے باعث ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جس سے فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 23ہزار 762روپے ہوگئی

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل10گرام سونے کی قیمت میں 857روپے کا اضافہ ہوا ہے، یوں 10اگرام سونے کی قیمت 4لاکھ 49 ہزار 41روپے کی سطح پر آگئی۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 785روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 635روپے ہو گئی جبکہ 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق چاندی کی قیمت 128روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 579روپے فی تولہ ہوگئی جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونے کی فی اونس قیمت 10ڈالرز کے اضافے سے 5ہزار 10ڈالرز کی سطح پر آگئی۔

Related Posts