پاکستان سے لڑائی میں لاپتہ بھارتی رافیل پائلٹ شیوانگی کا سراغ نہ مل سکا، اہل خانہ کی حالت دیکھیں، ویڈیو

تازہ ترین

تازہ ترین

Missing Indian Rafale Pilot Shivangi Still Untraceable After Clash with Pakistan, Family in Deep Distress
ONLINE / FILE PHOTO

نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے مئی میں پاکستان سے لڑائی میں لاپتہ ہونے والی پائلٹ شیوانگی کی والدہ سے ملاقات کی اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ شیوانگی کو تلاش کرنے کی بھرپور کوششیں جاری ہیں۔

اس ملاقات کے دوران ایئر چیف نے اہلِ خانہ کو تسلی دی اور کہا کہ فضائیہ اپنی پائلٹ کو واپس لانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے تاہم اس معاملے پر عوامی حلقوں اور میڈیا میں شدید سوالات اٹھ رہے ہیں۔

اہم بات یہ ہے کہ اسی بھارتی ایئر چیف اور وزیرِاعظم نریندر مودی نے کچھ دن قبل بیانات دیے تھے کہ بھارتی فضائیہ کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور تمام پائلٹ محفوظ ہیں۔

 

اب شیوانگی کی گمشدگی اور اہلِ خانہ سے ملاقات نے سرکاری موقف پر شکوک و شبہات پیدا کر دیے ہیں۔ عوامی سطح پر یہ سوال شدت سے اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر فضائیہ کو کوئی نقصان نہیں ہوا تو پھر شیوانگی کہاں ہیں؟ اور آخر وہ کس طرح اچانک لاپتہ ہو گئیں؟

شیوانگی کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی حفاظت اور واپسی کے لیے دعا گو ہیں مگر حکومت اور فوجی قیادت کے بیانات نے انہیں مزید الجھن میں ڈال دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے بعض حلقوں نے اس واقعے کو بھارتی بیانات میں تضاد اور حقیقت چھپانے کی ایک اور کوشش قرار دیا ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق یہ معاملہ صرف ایک پائلٹ کی گمشدگی تک محدود نہیں بلکہ اس نے بھارتی حکومت اور فوجی قیادت کے بیانات پر عوامی اعتماد کو بھی متزلزل کر دیا ہے۔

مودی سرکار کے لیے یہ صورتحال کسی امتحان سے کم نہیں کیونکہ ایک طرف اہلِ خانہ اور عوام جواب مانگ رہے ہیں جبکہ دوسری طرف عالمی سطح پر بھی بھارتی بیانات کی ساکھ پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

Related Posts