پنڈی اسلام آباد میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس جزوی معطل، آج رات سے غیر معینہ مدت تک بندش کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو پاکستان ٹوڈے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے احتجاج کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بند کردی گئی ہے، جبکہ جڑواں شہروں کی اہم شاہراہیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔

مری روڈ کی طرف آنے والی تمام رابطہ سڑکیں بند ہیں، جبکہ فیض آباد سے صدر تک جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، فیض آباد، سکستھ روڈ، چاندنی چوک اور لیاقت باغ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، مختلف علاقوں میں راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس معطل کر دی ہے، جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے دفاتر جانے والے افراد اور مریضوں کو اسپتال پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش ہیں۔

مری روڈ کے اطراف کاروباری مراکز اور ہوٹل بند رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں جبکہ تمام تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔

دوسری طرف وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس آج رات سے غیر معینہ مدت تک بند رکھی جا سکتی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کو احکامات سے آگاہ کردیا گیاہے۔

دریں اثنا وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Related Posts