ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟
ملک میں انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی؟

اسلام آباد: موبائل انٹرنیٹ سروس کی بحالی سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیان جاری کیا ہے۔

صارفین کو ملک بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کے باعث مسلسل مشکلات درپیش ہیں، اب پی ٹی اے نے فوری طور پر سروس کھولنے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

پی ٹی اے کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملک بھرمیں موبائل انٹرنیٹ سروس تاحکم ثانی معطل رہیں گی تاہم براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس بحال رہے گی۔

پی ٹی اے کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروس کو تاحکم ثانی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔

مزید پڑھیں:ٹوئٹر کی نئی چیف کون ہیں؟

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے موبائل انٹرنیٹ سروس بحال کرنے کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

Related Posts