پیر کو پوری قوم اسلام آباد کی طرف روانہ ہو، مولانا فضل الرحمن

تازہ ترین

تازہ ترین

پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کیخلاف پیر کے روز احتجاج کا اعلان
پی ڈی ایم کا عدالتی رویے کیخلاف پیر کے روز احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے عدالتی رویے کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دینے کا اعلان کردیا ہے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پتھر کا جواب پتھر سے دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے بہت بڑا دھرنا دیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ہم تین دو کا فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں، پیر کو اسلام آباد سپریم کورٹ کے سامنے پر امن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت دہشت گردی کو تحفظ دے رہی ہے، ڈنڈے سے بات کرو گے تو ڈنڈے سے جواب دیں گے، مکے سے بات کروگے تو مکے سے جواب دیں گے۔

مزید پڑھیں:عدالت کا عمران خان کو 17 مئی تک کسی نئے مقدمہ میں گرفتار نہ کرنے کا حکم

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایسا جواب دیں گے کہ چھٹی کا دودھ یاد آجائے گا۔ عدالت کے رویے کے خلاف احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

Related Posts