بھارت نے تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ، سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی، فوٹو انڈیا ٹوڈے

پہلگام واقعے کے بعد مودی سرکار آپے سے باہر ہوگئی، پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سمیت متعدد پاکستان دشمن اقدامات کی فوری منظوری دے دی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں بھارت چھوڑنے کا حکم دیا ہے، سندھ طاس معاہد بھی معطل کردیا گیا ہے، اٹاری اور واہگہ بارڈر کو بھی بند کر رہے ہیں۔

ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ سارک ویزا استثنیٰ کے تحت پاکستانی شہری بھارت کا سفر نہیں کرسکیں گے۔ ترجمان نے مزید اقدامات کا اعلان کیا۔

ترجمان کے مطابق بھارت اسلام آباد سے اپنے تمام دفاعی اتاشی واپس بلائے گا، بھارت پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کو مزید کم کر رہا ہے، 2019 میں تعلقات کو ہائی کمشنر کی جگہ قونصلر تک کردیا تھا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سفارتی عملے کی تعداد کو 55 سے کم کرکے 30 تک لایا جائے گا۔

Related Posts