نئی دہلی: مودی سرکار کی انتہا پسندی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، پہلے شہر الہٰ آباد کا نام تبدیل کرکے پریاگ راج رکھا گیا اور اب حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکمراں جماعت کی جانب سے ملک کے مسلم ناموں والے شہروں کے نام کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے تقریر کے دوران حیدرآباد کو ’’بھاگیہ نگر‘‘ قرار دیدیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے اس بیان کی ایک اور بی جے پی رہنما نے بھی حمایت کی، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد بھاگیہ نگر ہے جو ہم سب کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔ آزادیٔ ہند کے رہنما سردار پٹیل نے متحد ہندوستان کی بنیاد رکھی اور اب اسے آگے لے جانے کی بی جے پی کی ذمہ داری ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی 2020 میں گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے دوران ووٹروں سے پارٹی کو ووٹ دینے کی اپیل کی تھی تاکہ حیدرآباد کو بھاگیہ نگر میں تبدیل کیا جاسکے۔
بھارت کا وہ ساحل جسے آسیب زدہ سمجھا جاتا ہے، علاقہ مکین بھی خوفزدہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








