مودی کی دہشت گردانہ ذہنیت بے نقاب! پلوامہ حملے سے لیکر سنگھ پورہ تک سب حقیقت سامنے آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

مودی سرکار پر بھارت کے مختلف شہروں میں دہشت گردی اور حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات لگنے لگے ہیں۔عالمی ماہرین نے بھارت میں جعلی دہشت گرد حملوں کی آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے میں امن خطرے میں نہ پڑے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت نے پاکستان پر پلوامہ حملے کا بے بنیاد الزام عائد کیا جبکہ 35 سکھوں کے قتل کے واقعے، چیٹی سنگھ پورہ ہلاک ہونے والے واقعے کے بھی اسلام آباد پر جھوٹے الزامات لگائے گئے۔

بھارتی پنجاب کے سابق ڈی جی پولیس کے مطابق بھارتی ادارے جعلی دہشتگردانہ حملے کرواتے ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق اری حملہ بھی اندرونی منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ ایک آر ایس ایس کارکن نے اعتراف کیا کہ سنگھ پریوار نے بم دھماکوں کے ذریعے بی جے پی کیلئے انتخابات جتوائے۔

عالمی ماہرین نے بھارت میں جعلی حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ خطے میں امن خطرے میں نہ پڑے۔

بھارتی انتہا پسند آسیما نند نے اعتراف کیا کہ سمجھوتہ ایکسپریس، اجمیر اور مالی گاؤں میں دھماکے ہندو تنظیموں کی منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے تھے۔ ایک سی بی آئی افسر نے بتایا کہ بھارتی حکومتوں نے خود ان حملوں کو ترتیب دیا۔

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال سنگھ نے کہا کہ پلوامہ حملہ ایک منظم سازش تھی اور اس سے براہِ راست بی جے پی کو فائدہ ہوا۔ دہلی کی عدالت میں دو پاکستانی شہریوں کو بے گناہ ثابت کیا گیا۔

Related Posts