پرائمری اسکول ٹیچر سے سینیٹ کی نشست تک! جانیں عرفان صدیقی کی زندگی کی داستان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور معروف کالم نگار، شاعر اور مصنف سینیٹر عرفان صدیقی کا 70 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔ عرفان صدیقی نے اپنی زندگی میں تعلیم، صحافت اور سیاست میں نمایاں خدمات سر انجام دیں۔

عرفان صدیقی نے ابتدا میں پرائمری اسکول کے استاد کے طور پر کام کیا بعد میں ہائی اسکول اور پھر سر سید کالج راولپنڈی میں اردو کے لیکچرر کے طور پر تعینات ہوئے بعد ازاں انہوں نے صحافت میں قدم رکھا اور کئی سال مختلف اخباروں میں کالم لکھے۔ 1997 میں جب مسلم لیگ ن اقتدار میں آئی انہیں صدر رفیق تارڑ کے لیے پریس سیکرٹری اور تقریر نویس مقرر کیا گیا۔ یہی ان کا مسلم لیگ ن سے تعلق کا آغاز تھا۔

عرفان صدیقی سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں اور سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ انہوں نے قومی نصاب کمیٹی بنائی، تعلیمی اصلاحات پر کام کیا اور حکومت اور علمی حلقوں کے درمیان روابط مضبوط کیے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلالِ امتیاز سے نوازا گیا۔

عرفان صدیقی پر ماضی میں سیاست کے دباؤ کے تحت مقدمات بھی بنے۔ جولائی 2019 میں انہیں عدالتی حکم پر ہتھکڑیاں پہنائی گئیں اور عدالت میں پیش کیا گیا مگر بعد میں وہ بری ہو گئے۔

عرفان صدیقی نے اردو ادب میں بھی اہم خدمات انجام دیں اور کئی کتابیں اور کالمز لکھے جن میں حالیہ کتاب PTI and Pakistan: From Cipher to Final Call بھی شامل ہے۔

عرفان صدیقی کی وفات سے ملک میں صحافت، سیاست اور ادبی حلقوں میں گہرے دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Related Posts