بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کی اہلیہ اداکارہ ہیما مالنی نے بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام عائد کیا۔بھارت کے کئی معتبر خبر رساں اداروں نے بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے انتقال کی خبریں شائع کیں جس میں انڈیا ٹوڈے، اے بی پی نیوز، ہندوستان ٹائمز اور نیوز 18 پلس شامل ہیں۔
منگل کی صبح بھارتی میڈیا کے کئی بڑے اداروں نے دعویٰ کیا کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمندر انتقال کر گئے ہیں تاہم ان کی بیٹی ایشا دیول اور اہلیہ ہیما مالینی نے اس کی سختی سے تردید کی اور بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبریں پھیلانے کا الزام لگایا۔
رپورٹس کے مطابق میڈیا نے بتایا کہ دھرمیندر کی ٹیم نے منگل کی صبح ان کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔ کہا گیا کہ وہ ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل تھے اور وینٹیلیٹر پر تھے۔
معروف صحافی راج دیپ سردیسائی اور اداکار و مصنف جاوید اختر نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کیا مگر بعد میں دھرمیندر کی بیٹی ایشا دیول نے انسٹاگرام پر پوسٹ کے ذریعے اس خبر کی تردید کی۔
اداکارہ ہیما مالینی نے ٹویٹ میں کہا کہ جو ہو رہا ہے وہ ناقابلِ برداشت ہے۔ کیسے ذمہ دار چینلز کسی کی صحت کی صورتحال کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلا سکتے ہیں جو علاج کے دوران ہیں اور بہتر ہو رہے ہیں؟
What is happening is unforgivable! How can responsible channels spread false news about a person who is responding to treatment and is recovering? This is being extremely disrespectful and irresponsible. Please give due respect to the family and its need for privacy.
— Hema Malini (@dreamgirlhema) November 11, 2025
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بے حرمتی اور غیر ذمہ دارانہ عمل ہے اور خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








