بھارتی سپر اسٹار دھرمیندر کی صاحبزادی اور معروف اداکارہ ایشا دیول نے اپنے والد کے انتقال کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے اور میرے والد کی صحت بہتر ہے۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار دھرمندر 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں لیکن ان کی بیٹی اداکارہ ایشا دیول نے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دھرمندرا کو ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ ہفتے بھی سانس لینے میں دشواری کی وجہ سے ہسپتال میں رہ چکے ہیں اور اس سال اپریل میں ان کی آنکھوں کا آپریشن بھی ہوا تھا۔
ایشا دیول نے کہا کہ میڈیا غلط خبریں پھیلا رہا ہے اور ان کے والد کی صحت بہتر ہے۔ انہوں نے سب سے درخواست کی کہ خاندان کی پرائیویسی کا احترام کیا جائے اور ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعا کی جائے۔
دھرمندرا نے 1960 میں فلم دل بھی تیرا، ہم بھی تیرے سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ 2012 میں بھارتی حکومت کی جانب سے انہیں تیسری سب سے بڑی سول اعزاز، پدم بھوشن سے نوازا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








