لاہور: سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو مصباح الحق کے استعفے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا امکان ہے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹرمصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تاہم وہ ہیڈ کوچ کی حیثیت سے کام جاری رہیں گے، مصباح الحق کے جانے کے بعد محمد اکرم کو چیف سلیکٹر بنانے کے حوالے سے اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ شعیب اختر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ذرائع نے مجھے بتایا ہے کہ مصباح الحق کے استعفیٰ کے بعد محمد اکرم کو یہ عہدہ ملے گا۔
2012 میں محمد اکرم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کاباؤلنگ کوچ مقرر کیا گیاتھا ، یہ دورانیہ 2014 میں ختم ہوا تھا جبکہ محمد اکرم ڈیرن سیمی کی تقرری سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ تھے۔