خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے مزید 11 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، وزیر داخلہ محسن نقوی نے سکیورٹی فورسز کی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تمام تر کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے جب کہ ضلع کرم میں پولیس اور سکیورٹی فورسزکی مشترکہ کارروائی میں 5 خوارج جہنم واصل ہوگئے۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک خوارج کا تعلق بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تھا، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اورگولہ بارود برآمد ہوا ہے جب کہ خوارج دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ جیسی سنگین کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور پولیس کی کلیئرنس کارروائیاں اور مزید خوارج کی تلاش جاری ہے، آپریشن عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی مہم پوری شدت سے جاری ہے، فورسز غیرملکی سرپرستی یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








