ملک بھر میں شدید دھند، اہم شاہراہیں بند، شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک بھر میں شدید دھند
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث اہم شاہراہوں کو ہر قسم کی آمدورفت کیلئے بند کردیا گیا، حکام نے شہریوں کو بلاضرورت گھر سے نہ نکلنے کی ہدایت بھی کی۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں عوامی و تجارتی نقل و حمل شاہراہیں بند کرنے کے باعث متأثر ہے جبکہ شدی دھند کے باعث حد نگاہ متأثر ہونے کی وجہ سے سڑکوں پر حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

نیشنل ہائی وے اور موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ ایم 1 صوابی سے پشاور تک، ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے چکری تک جبکہ ایم 3 فیض پور سے سمندری تک بند ہے، جبکہ ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک بند کردیا گیا۔

اسی طرح ایم 4 شیر شاہ سے شام کوٹ تک، ایم 11 لاہور سے سمبڑیال تک جبکہ ایم 14 ٹھٹی کلراں سے عیسیٰ خیل تک بند کردی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کرتے ہوئے بروقت متبادل راستے اختیار کریں۔

سڑکیں اور شاہراہیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب اور سندھ سمیت ملک کے میدانی علاقے اس وقت شدید دھند اور سردی کی لپیٹ میں ہیں جو آئندہ کئی روز تک جاری رہنے کی کوشش کی گئی ہے۔

Related Posts