مشہور ڈرامہ سیریل شرپسند میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ اور ایمان کی مبینہ تصویر دکھائے جانے پر سوشل میڈیا صارفین میں نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے 2 روز قبل نعمان اعجاز، حریم فاروق، عفان وحید اور حرا مانی جیسے معروف فنکاروں کی کاسٹ پر مشتمل ڈرامہ سیریل شرپسند کی 28ویں قسط یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی، جس کی ویڈیو میں ایک مقام پر جب حریم فاورق فون پر بات کرتی دکھائی دیتی ہیں، اس کے پس منظر میں ایک تصویر دکھائی گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ تصویر رجب بٹ اور ایمان کی ہے جبکہ دونوں انفلوئنسرز کی اصل تصویر کا موازنہ حریم فاروق کے پس منظر میں دی گئی تصویر سے کیا جائے تو یہ بات ثابت بھی ہوتی ہے، حالانکہ ویڈیو تصویر میں موجود افراد کے چہروں کے نقوش کو زیادہ واضح طور پر نہیں دکھاتی، تاہم یہ تأثر حقیقت پسندانہ لگتا ہے کہ تصویر رجب بٹ اور ایمان کی ہی ہے۔
دوسری جانب ٹی وی سیریل شرپسند پہلے ہی مقبولیت کی بلندیوں پر ہے جس میں خاندانی تضادات اور پڑوسیوں سے حاصل ذہنی انتشار کو موضوع بنایا گیا ہے۔ ڈرامے میں نعمان اعجاز کی تصویر ایک ایسے مداری کے طور پر دکھائی گئی جو باقی کرداروں کو کٹھ پتلی کی طرح کنٹرول کرتا ہے۔
تاہم رجب بٹ اور ایمان کی تصویر کو پس منظر میں رکھنے سے صارفین میں مختلف سوالات نے جنم لیا اور بے شمار افراد نے سوشل میڈیا پر جاری قیاس آرائیوں کے بعد ڈرامے کی 28ویں قسط دیکھی تاکہ رجب بٹ اور ایمان کی تصویر موجود ہے یا نہیں؟ اس کا اندازہ کیاجاسکے۔ ویڈیو کے کمنٹس میں بھی رجب بٹ اور ایمان کے ناموں کا ذکر آسانی سے تلاش کیاجاسکتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








