مولی مے کی بورنگ گرمیوں کے بعد پرتعیش چھٹیاں، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

Molly-Mae shows off £2k-a-night luxury holiday after calling summer ‘boring’
ONLINE/ FILE PHOTO

سوشل میڈیا پر شہرت پانے والی مشہور شخصیت مولی مے نے حالیہ دنوں میں اپنی پُرتعیش چھٹیوں کی جھلکیاں شیئر کر کے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔

یہ چھٹیاں انہوں نے اپنے منگیتر ٹومی فیوری اور دو سالہ بیٹی بامبی کے ساتھ ترکی کے ایک معروف فائیو اسٹار ریزورٹ ریگنم دی کراؤن ہوٹل میں گزاریں، جہاں ایک رات کا کرایہ مبینہ طور پر دو لاکھ روپے سے زائد ہے۔

مولی مے، جو حال ہی میں گرمیوں کو بورنگ قرار دے چکی تھیں، نے انسٹاگرام پر اپنی چھٹیوں کی خوشگوار تصویریں پوسٹ کیں جن میں وہ اپنے خاندان کے ہمراہ نئے واٹر پارک اکوالینٹس میں لطف اندوز ہو رہی ہیں۔

ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی بامبی کے ساتھ نارنجی سلائیڈ سے پھسلتی دکھائی دے رہی ہیں۔ بامبی گلابی لباس اور دھوپ سے بچاؤ والی ٹوپی میں نہایت پیاری لگ رہی تھی جبکہ مولی مے نے سیاہ لباس اور بڑے سائز کے چشمے پہن رکھے تھے۔

یہ مناظر ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب انہوں نے یوٹیوب پر کھلے الفاظ میں شکوہ کیا کہ انہوں نے پورے موسم گرما میں کوئی تفریحی یا سماجی سرگرمی نہیں کی۔ ان کے الفاظ تھے کہ میں نے ایک بار بھی کسی سے میل جول نہیں کیا، یہ سارا موسم گرما بغیر کسی مزے کے گزر گیا۔

 

ان کے ان بیانات پر کئی مداحوں نے تنقید کی اور یاد دلایا کہ وہ حالیہ مہینوں میں دبئی، ڈزنی لینڈ پیرس، بڈاپسٹ، اور اب ترکی جیسی جگہوں کا سفر کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے انہیں زمینی حقائق سے بے خبر قرار دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ان کے کئی نوجوان مداح مہنگائی کے بحران سے دوچار ہیں۔

تنقید کے باوجود، مولی مے ان تصاویر میں نہایت خوش اور پرسکون دکھائی دیں۔ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بامبی اپنے والد کے ساتھ بستر پر لپٹی ہوئی نظر آتی ہے، جس کے کیپشن میں مولی مے نے ہنسی کے انداز میں لکھا کہ اب تو موقع ملتے ہی نیپی اتار دی جاتی ہے۔

ایک اور لمحے میں بامبی اپنے والد کے ساتھ دکھائی دی، جو سوئمنگ پول کے کنارے آرام کر رہے تھے اور بامبی نے اپنا پسندیدہ کمبل اور کھلونا تھام رکھا تھا۔

مولی مے نے اپنے کمرے سے ایک خوبصورت منظر بھی شیئر کیا اور کیپشن دیا کہ میرا پسندیدہ منظر تاہم مداحوں کو ان کی پچھلی شکایات ہضم نہیں ہوئیں۔

ایک صارف نے لکھاکہ مجھے مولی پسند ہے لیکن وہ واقعی بہت شکایت کرتی ہیں جبکہ ایک اور نے طنز کیاکہ یہ عورت تین کروڑ کے محل میں رہتی ہے، نجی جہازوں میں سفر کرتی ہے، جی ویگن کی مالک ہے اور پھر بھی کہتی ہے کہ گرمیوں میں کوئی مزہ نہیں آیا؟

یہ پہلا موقع نہیں جب مولی مے اپنے پُرتعیش طرزِ زندگی پر تنقید کی زد میں آئیں۔

اطلاعات کے مطابق وہ ہفتہ وار 48 ہزار پاؤنڈ کماتی ہیں اور پہلے بھی مہنگی اشیاء کی خریداری، جیسے 6 ہزار پاؤنڈ کا بیگ اور بار بار مہنگی چھٹیوں پر جانے کے باعث تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔

Related Posts