امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک خاتون نے اپنی صرف پانچ دن کی نومولود بچی کو گود میں اٹھائے ویڈیو گیم ٹورنامنٹ جیت کر سب کو حیران کردیا، یہ واقعہ سیزرین آپریشن کے ذریعے بچی کو جنم دینے کے چند ہی دن بعد پیش آیا اور سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
آن لائن لیجن کے نام سے شہرت پانے والی خاتون نے اورلینڈو میں منعقدہ مورٹل کومبیٹ ایکس ایل ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ یہ مقابلہ جوسی گیم نائٹ کے تحت منعقد ہوا تھا۔
حیرت انگیز طور پر لیجن نے اپنی نومولود بیٹی سیریزا کو بازوؤں میں تھامے ہوئے ہی تین حریفوں کو شکست دی، جن میں ایک ان کا اپنا شوہر بھی شامل تھا۔
لیجن نے سوشل میڈیا پر مذاق کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ جیت صرف اس لیے حاصل کی کیونکہ میری بیٹی نے دوران کھیل مجھے کوچ کیا۔ بچی سیریزا کی پیدائش 22 ستمبر کو سی سیکشن کے ذریعے ہوئی تھی کیونکہ دوران حمل ان کی بچہ دانی پھٹنے کے قریب تھی۔
اس کامیابی پر لیجن کو 28 ڈالر انعام اور اکتوبر کے آخر میں ڈریم ہیک اٹلانٹا گیم فیسٹیول کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع ملا۔
ٹیلر لیک نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا! اصل کہانی کیا ہے؟
دوسری جانب ہنگری کی فگر اسکیٹر ایسٹر سومبا تھیلی نے ناقابل یقین مظاہرے کے بعد گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے امریکی ریاست ائیڈاہو کے شہر سن ویلی میں برف پر اسکیٹنگ کرتے ہوئے ایک منٹ میں 136 بار رسی کودنے کا کارنامہ انجام دیا۔
یہ ریکارڈ پچھلے عالمی معیار 45 کود سے کہیں زیادہ تھا جسے ایسٹر نے مہارت اور رفتار کے ساتھ عبور کیا۔ وہ ہنگری کی جونیئر اور سینئر نیشنل چیمپئن رہ چکی ہیں۔
اپنی کامیابی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کو متاثر کرنا چاہتی ہوں کہ وہ بڑے خواب دیکھیں اور یہ باور کرائیں کہ اگر ہم بہادری سے کوشش کریں تو کچھ بھی ممکن ہے۔
ان کا یہ منفرد مظاہرہ نہ صرف کھیل کے اندر ایک نیا ریکارڈ لے آیا بلکہ فگر اسکیٹنگ میں ایک نیا دلچسپ اکروباتک انداز بھی متعارف کرایا جسے گنیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ تسلیم کیا اور دنیا بھر کے سوشل میڈیا پر سراہا گیا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








