دنیا بھر میں مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے مداح اس وقت پریشان دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ ان کے نئے البم کے مبینہ طور پر آن لائن لیک ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر #TaylorLeaks کا ہیش ٹیگ وائرل ہورہا ہے جبکہ ریڈٹ پر بھی مداحوں کے درمیان اس بارے میں خوب بحث ہو رہی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ موضوع پاکستان میں بھی ٹرینڈ کر رہا ہے جہاں ٹیلر سوئفٹ کے مداح (سوئفٹیز) اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔
TS12 Leak Discussion Thread
byu/PassionateAsSin inTaylorSwift
ٹیلر سوئفٹ نے اپنے 12ویں اسٹوڈیو البم کا اعلان رواں سال 12 اگست کو امریکی وقت کے مطابق رات 12:12 بجے کیا تھا جو ان کے پسندیدہ نمبروں سے جڑا ایک خاص لمحہ سمجھا جا رہا تھا۔ البم کا نام مبینہ طور پر The Life of a Sugar Girl بتایا جا رہا ہے جو ابھی تک باقاعدہ طور پر ریلیز نہیں ہوا۔
اعلان کے کچھ ہی دن بعد البم کی تفصیلات، کور آرٹ اور گانوں کی فہرست آن لائن لیک ہو گئی جس پر مداحوں نے حیرت اور غصے کا اظہار کیا۔ اس واقعے کے بعد ٹیلر کی ٹیم نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ معلوم ہوسکے کہ لیک کس ذریعے سے ہوا۔
ذرائع کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ لیک کسی میوزک اسٹور کے ملازم یا ٹیلر کی ٹیم کے اندرونی فرد کی وجہ سے ہوا ہے۔ اسی لیے ریلیز سے پہلے البم کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
راجھنا کے بعد ایک اور شاہکار؟ تیرے عشق میں کے ٹیزر نے مچا دی دھوم
صرف ٹیلر کے قریبی اور قابل اعتماد افراد کو البم سننے کی اجازت دی گئی ہے جن میں ان کے منگیتر ٹریوس کیلس بھی شامل ہیں۔ ٹیم کے تمام افراد سے غیر افشاء معاہدے (NDA) پر دستخط کروائے گئے ہیں اور ہر ایک کو جانچ کے عمل سے گزارا جا رہا ہے۔
ٹیلر سوئفٹ ماضی میں بھی البم لیک ہونے کے تجربے سے گزر چکی ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں اپنے پرانے البم ‘1989’ کے لیک ہونے کا ذکر کرتے ہوئے مداحوں کی تعریف کی تھی کہ انہوں نے لیک شدہ مواد کو سوشل میڈیا پر پھیلنے نہیں دیا اور اس کی مخالفت کی۔
اب مداح ایک بار پھر اپنے اعتماد کا امتحان دے رہے ہیں جبکہ دنیا اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ ٹیلر اس صورتحال پر کب اور کیسے ردعمل دیتی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








