اداکارہ مومنہ اقبال کے والد کا انتقال، مداحوں کا اظہارِ افسوس

تازہ ترین

تازہ ترین

مومنہ اقبال
(فوٹو: آن لائن)

اداکارہ مومنہ اقبال کے والد انتقال کر گئے ہیں، سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے پیغام کے بعد مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ مومنہ اقبال نے  انسٹاگرام اسٹوریز پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں کا کہ گزشتہ روز ان کے والد انتقال کر گئے ہیں۔ اداکارہ نے قرآنِ پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے انا للہ و انا الیہ راجعون کہا۔

fsdfdssdf

اداکارہ مومنہ اقبال کے پیغام کے مطابق ان کے والد کی نمازِ جنازہ آج 20 جون کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ادا کردی گئی جبکہ مومنہ اقبال کے آنجہانی والد کی تدفین میانی صاحب قبرستان میں ہوئی۔ مومنہ اقبال کی پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال کا شمار ٹی وی انڈسٹری کی صفِ اوّل کی اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے جن کے ڈرامہ سیریلز میں گھاٹا، سایہ اور خدا اور محبت 3جیسے ڈرامے شامل ہیں۔ اداکارہ مومنہ اقبال نے 2019 میں فلم دال چاول کے ساتھ فلمی دنیا میں قدم رکھا تھا۔

ڈرامہ سیریل عہدِ وفا، عشق میں کافر اور پارلر والی لڑکی میں مومنہ اقبال کے مرکزی کردار کو بہت سراہا گیا۔ مومنہ اقبال بغیر ہچکچاہٹ کا اظہار کیے اپنے خیالات بیان کرنے کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں جو اپنے اہلِ خانہ سے بہت محبت کرتی ہیں۔

Related Posts