اسلام آباد: پاکستان نے حج 2024کے دوران 35پاکستانی عازمین کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔ حکومت کی جانب سے تصدیقی بیان وزارتِ مذہبی امور نے جاری کیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت مذہبی امور نے حج 2024 کے دوران 35 پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق کر دی، شہید ہونیوالے حاجیوں کے ورثاء کی مرضی سے ان کی تدفین سعودی عرب یا پاکستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل حج مشن عبدالوہاب سومرو کا کہنا ہے کہ 18 جون کی سہہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں پاکستانیوں کی 9 اموات ہوئیں، جن میں 4 منی، 3 عرفات اور 2 مزدلفہ میں اموات ہوئیں۔ 20 پاکستانی حجاج مکہ جبکہ 6 مدینہ میں انتقال کر گئے۔
ترجمان وزارتِ مذہبی امور کے بیان کے مطابق درجہ حرارت 50 ڈگری ہونے کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا،عازمین کو بے یارومددگار چھوڑنے کے سوشل میڈیا الزامات بے بنیاد قرار دے دئیے گئے، ہمیں سعودی حکومت کی معلومات پر بھروسہ ہے اور ہم نے خود بھی تصدیق کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








