منکی پاکس عالمی وبا قرار، پاکستان میں کیسز رپورٹ ہونے کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

منکی پاکس
(فوٹو: جان ہاپکنز انسٹیٹیوٹ)

اسلام آباد: وزارتِ صحت نے پاکستان میں ایم پاکس کے کیسز رپورٹ کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی ادارۂ صحت نے منکی پاکس کو عالمی وبا قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارتِ صحت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عالمی ادارۂ صحت نے کانگو اور افریقہ کے دیگر ممالک میں منکی پاکس کی نئی قسم کو ہنگامی عالمی صورتحال قرار دیا۔ کچھ ممالک کے بچوں اور بڑوں میں منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

تاہم پاکستان میں منکی پاکس کی نئی قسم کے کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔ وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ایم پاکس سے بچاؤ کیلئے ملک بھر کے ائیرپورٹس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان کا ادارہ ہائی الرٹ ہے۔ ملک کے داخلی راستوں پر اسکریننگ نظام مضبوط کر رہے ہیں۔

وزارتِ صحت نے کہا کہ عالمی ہیلتھ ریگولیشن کی سفارشات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ دنیا کے 13 ممالک میں منکی پاکس کے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 517 اموات کی اطلاع ملی۔ رواں سال ایم پاکس کے سب سے زیادہ 17 ہزار سے زائد مشتبہ کیسز براعظم افریقہ میں رپورٹ ہوئے۔

 

Related Posts