ایک ماہ پرانی بوسیدہ لاشیں بر آمد! لاہور تین افراد کی پراسرار موت نے سب کو دہلا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کاہنہ میں سینٹرل پارک (ایف بلاک) کے ایک گھر سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن میں ایک باپ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق متوفین میں نعمان (باپ)، عمران اور کامران (بیٹے) شامل ہیں۔ لاشیں شدید بوسیدہ حالت میں ملی ہیں اور ان کی عمر تقریباً ایک ماہ پرانی نظر آتی ہے۔ اس وجہ سے ہلاکت کی وجوہات کا فوری طور پر تعین نہیں ہو سکا۔

پولیس حکام نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر طبی معائنہ کیا جائے گا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں کی مدد سے اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں جن میں ہلاکت کی اصل وجوہات، واقعے کا وقت اور دیگر متعلقہ پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ افسوسناک واقعہ علاقے میں تشویش کا باعث بنا ہے اور پولیس نے ملزمان کی تلاش اور مقدمہ درج کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

Related Posts