موڈیز نے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

موڈیز
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز  نے پیر کو پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک مثبت سے مستحکم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت بتدریج بحالی کی جانب گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق  موڈیز کا کہنا ہے کہ ہم نے پاکستان کے بینکنگ نظام کے آؤٹ لک کو مثبت سے مستحکم کر دیا ہے۔بینکنگ کا آپریٹنگ ماحول بتدریج بہتر ہو رہا ہے، اقتصادی اور مالیاتی صورتحال آہستہ آہستہ بہتری کی جانب گامزن ہے۔۔

تاہم  موڈی کا خیال ہے کہ اگلے 12 سے 18 ماہ کے دوران بینکوں کی مالی کارکردگی مستحکم رہے گی، کیونکہ اثاثوں کے معیار اور منافعے کے حصول پر دباؤ موجود رہے گا۔

بینکنگ سیکٹر کا آؤٹ لک پاکستان حکومت (مستحکم، سی اے اے ون ) کے ساتھ قریب سے منسلک ہے، کیونکہ بینکوں کے اثاثوں کا تقریباً نصف حصہ سرکاری سیکیورٹیز پر مشتمل ہے۔ موڈیز نے مزید کہا کہ پاکستان کا طویل مدتی قرضہ استحکام غیر یقینی ہے، جس کی وجہ کمزور مالی پوزیشن اور بڑھتے ہوئے لیکوئڈیٹی اور خارجی خطرات ہیں۔

موڈیز نے 2026 میں حقیقی جی ڈی پی کی شرحِ نمو تقریباً 3.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جو 2025 کے 3.1 فیصد سے زائد ہوگی، اور اسے ملک میں جاری معاشی اصلاحات سے مدد مل رہی ہے جن سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور اقتصادی سرگرمیوں کو بتدریج استحکام حاصل ہورہا ہے۔

Related Posts