چہلم امام حسینؑ پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کی کربلا معلیٰ آمد

تازہ ترین

تازہ ترین

بغداد: چہلم امام حسین علیہ السلام پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے، پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

آپ انڈین ہیں یا بھارتی؟ مودی حکومت نے اپنے ملک کے شہریوں کیلئے نیا سوال کھڑا کردیا

پاکستانی سفیر نے مزید بتایا ہے کہ کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیل امام حسین علیہ السلام بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

Related Posts