فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی، مراکشی ٹیم سجدہ ریز ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی، مراکشی ٹیم سجدہ ریز ہوگئی
فیفا ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں رسائی، مراکشی ٹیم سجدہ ریز ہوگئی

قطر: مراکش کی فٹبال ٹیم نے فیفاورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں پرتگال کو 0-1 سے ہرا کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی، جس کے بعد ٹیم کے کھلاڑی شکرانہ ادا کرنے کے لئے گراؤنڈ میں سجدہ ریز ہوگئے۔

 سنسنی خیز مقابلے کے بعد مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر
پہلی مرتبہ سیمی فائنل رسائی حاصل کرلی۔

کوارٹر فائنل میچ جوکہ قطر کے الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، مراکش رونالڈو کی پرتگال کو ہرا کرپہلی بار ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔اس موقع پر مراکش کے کھلاڑیوں نے بھرپور جشن منایا۔

مراکش کی جانب سے پہلے ہاف میں گول کردیا گیا تھا، جسے برابر کرنے کے لئے پرتگال کی ٹیم نے بہت زور لگایا مگر کامیاب نہ ہوسکی۔

مراکش کے گول کیپر نے اہم میچ میں کئی یقینی گول بچا کر جیت میں اہم کردارادا کیا اور اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچنے میں مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں:تصویری تجزیہ، مراکش کی اسپین کو تاریخی شکست اور شائقینِ فٹ بال کا جشن

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022میں بڑے بڑے اپ سیٹ دیکھنے کو مل رہے ہیں،مراکش کی ٹیم فیفا ورلڈکپ سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی عرب اور پہلی افریقی ٹیم بن گئی ہے۔

Related Posts