سوات: ماں اور سوتیلے باپ نے 3 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

قتل
(فوٹو: آن لائن)

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر سوات میں ماں اور سوتیلے باپ نے مل کر 3 سالہ بچی کو قتل کردیا۔ معصوم بچی کے لرزہ خیز قتل نے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوات کی رہائشی خاتون نے پہلے شوہر سے طلاق لے کر انعام اللہ نامی ملزم سے شادی کی، جس کے بعد دونوں ملزمان نے جرائم کی نئی داستان لکھ ڈالی۔ خوازہ خیلہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری کیس میں گرفتار کیا تو ملزمان نے بچی کے قتل کا اعتراف بھی کیا۔

اس کیس کے حوالے سے ایس پی شوکت خان کا کہنا ہے کہ بچی کو جرائم میں رکاوٹ بننے پر قتل کیا گیا۔ ملزمان نے ہوٹل کے ایک کمرے میں قتل کا ارتکاب کیا اور بعد ازاں 3 سالہ معصوم بچی کی لاش کو پہاڑی میں دفن کردیا۔ ملزم اور اس کی بیوی آئس کا نشہ کرتے تھے۔

پولیس کے بیان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری کی گئی 14موٹر سائیکلز برآمد ہوئیں۔ ملزمان کے خلاف موٹر سائیکل چوری اور بچی کے قتل سمیت دیگر الزامات پر تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف شواہد کی بنیاد پر مضبوط کیس تیار کیا جائے گا۔

Related Posts