لاہور: لاہور کے جنرل ہسپتال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جب خاتون نے تیسری بیٹی کو جنم دینے کے کچھ ہی دیر بعد اسپتال کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔
ہسپتال حکام کے مطابق قصور سے تعلق رکھنے والی حاملہ خاتون کو طبیعت بگڑنے کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔خاتون بیٹے کی شدید خواہش رکھتی تھی اور تیسری بیٹی کو جنم دینے کی پریشانی نے اس کی ذہنی صحت کو متاثر کیا تھا۔
اس نے اپنے بچی کی پیدائش کے فوراً بعد جنرل ہسپتال کے سرجیکل ایمرجنسی روم میں واش روم کی کھڑکی سے چھلانگ لگا دی۔
اس دلخراش واقعے میں وہ شدید زخمی ہو گئی، اور اسے تشویشناک حالت میں نیورو ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں لے جایا گیا، جہاں طبی عملہ اس کی جان بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
ہسپتال حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے کارروائی کی نگرانی کے لیے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
مزید پڑھیں:پشاور، غیر ملکی سیاحوں سے جنسی ہراسانی کے الزام میں ہوٹل مالک گرفتار
ڈاکٹر خضر حیات، معروف یورولوجی پروفیسر، اس المناک واقعے کے نتیجے میں ہونے والے حالات کو سمجھنے کے لیے کمیٹی کی کوششوں کی قیادت کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








