اسلام آباد: ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق روپے کی قدر میں اضافے کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 98 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے تک کمی ہوسکتی ہے، اس کے ساتھ مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.58 روپے کمی واقع ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اگر اضافہ ہوتا رہا تو عوام کے لئے پیٹرول سستا نہیں ہوسکے گا، اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں تو ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوسکتی ہیں۔
مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 219 پوائنٹس کا اضافہ
واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حتمی فیصلہ حکومت کی جانب سے 30ستمبر کو کیا جائے گا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








