پولیس مقابلے میں ہلاک 3 بیٹوں کی والدہ نے آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کے خلاف درخواست دائر کردی۔
سیشن عدالت میں دائر درخواست میں آئی جی پنجاب اور سی سی ڈی سربراہ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار زبیدہ بی بی نے اپنے وکیل آفتاب باجوہ کےتوسط سے درخواست دائر کی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سی سی ڈی نے میرے تین بیٹے بیٹے، ایک داماد اور بھائی کوجعلی مقابلے میں قتل کیا، قتل کے مقدمات کی درخواست واپس نہ لینے پر پولیس دباؤ اور دھمکیاں دے رہی ہے۔
مزید کہا گیا کہ درخواست واپس نہ لینے پر مزید جعلی مقابلوں کی دھمکی بھی دی جارہی ہے، پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سی سی ڈی کو خوف و ہراس پھیلانے کی مبینہ ہدایات دی ہیں۔
درخواست میں عدالت سے وزیراعلیٰ سے منسوب مبینہ ہدایات کا نوٹس لینے اور پولیس کو ہراسانی سے روکنے اور تحفظ دینے کے احکامات دینے کی استدعا کی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








