موٹرسائیکل مالکان کو پیٹرول سبسڈی نہیں ملے گی! حکومت نے نئی شرط رکھ دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے واضح کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی تمام موٹرسائیکل مالکان کیلئے یکساں نہیں ہوگی۔ حکومت اس حوالے سے پالیسی ترتیب دے رہی ہے جسکے تحت ایک سے زائد موٹر سائیکل رکھنے والوں اور ایسے افراد جو کار کے ساتھ موٹرسائیکل بھی رکھتے ہیں ان کے لیے الگ ضابطہ بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو ایندھن پر سبسڈی کسان کارڈ کے ذریعے فراہم کی جائے گی لہٰذا جن کسانوں نے تاحال کارڈ نہیں بنوایا وہ فوری رجسٹریشن مکمل کریں تاکہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے حوالے سے خصوصی توجہ دے رہی ہیں۔ دالوں کی درآمد میں تاخیر کے باعث وقتی مسائل سامنے آئے ہیں تاہم حکومت ان مشکلات کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ چنے کی نئی فصل آنے سے صورتحال میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں عوام کا تعاون ضروری ہے اور ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری سے گریز کیا جائے بصورت دیگر پیرا فورس سمیت متعلقہ ادارے سخت کارروائی کریں گے۔

Related Posts